ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنگری نے ہالینڈ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ہنگری نے ہالینڈ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Sat, 26 Aug 2017 17:00:52    S.O. News Service

ہالینڈ،26اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہنگری نے ہالینڈ میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلاتے ہوئے ڈچ حکومت کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بوڈاپیسٹ حکومت کی جانب سے یہ بیان ہنگری میں تعینات ڈچ سفیر کی جانب سے ایک سخت بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ڈچ سفیر گاجُس شیلٹیما نے جمعرات کے روز شائع ہونے والے اپنے ایک تبصرے میں ہنگری کو یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کی تقسیم کے منصوبے پر عمل درآمد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان ماضی میں مہاجرین اور مسلمانوں سے متعلق سخت اور متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔


Share: